ایم کیو ایم پاکستان نے بحریہ ٹاؤن کراچی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے خلاف احتجاج کی کال دیتے ہوئے پر آئی جی سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ کو صوبہ بدر کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے بحریہ ٹاؤن میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے خلاف اعلان کیا ہے کہ 15 جون کو احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جو سوک سینٹر سے شروع ہو کر پریس کلب تک جائے گی۔
یہ اعلانات ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیے۔ انہوں ںے کہا کہ زمین الاٹ کرنے والے کے خلاف احتجاج کرنے کے بجائے وہاں مکان خریدنے والے عام شہریوں کو ہراساں کیا گیا ہے۔
انہوں ںے الزام عائد کیا کہ سب کچھ صوبائی حکومت کے عین ناک کے نیچے باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ ہوا ہے
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب کچھ صوبائی حکومت کے عین ناک کے نیچے باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ ہوا۔
خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ اگر احتجاج کرنا تھا تو وزیر اعلی ہاؤس یا سندھ سیکریٹریٹ کے سامنے کرتے۔