آتشزدگی کے باعث متعدد کمپنی وکرز لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔فائل فوٹو
آتشزدگی کے باعث متعدد کمپنی وکرز لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔فائل فوٹو

بھارت۔ کیمیکل پلانٹ میں آگ لگنے سے 18 افراد ہلاک

بھارت کے شہر پونے میں کیمیکل پلانٹ میں آگ لگنے کے باعث 18 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پونے میں کیمیکل پلانٹ میں آتشزدگی کے باعث 18 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد کمپنی کے ورکرز اب بھی لاپتہ ہیں، واقعہ کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کرآگ بجھانے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کیں تاہم آگ اتنی شدید تھی ک دھویں کے گہرے بادل  دور دور سے اٹھتے دکھائی دیے۔

پونے پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں تاہم کمپنی کے مطابق تحقیقات جاری ہیں جب کہ آتشزدگی کے باعث متعدد کمپنی وکرز لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے واقعہ پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک افراد کے اہل خانہ کے لیے 2 لاکھ اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔