دنیا کے کئی ممالک میں انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئیں جس کی وجہ سے امریکی سرکاری ٹی وی سمیت کئی انٹرنیشنل میڈیا ویب سائٹ ڈاؤن ہو گئیں ۔
خبر ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروسز کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا جس کے نتیجے میں بڑی ویب سائٹس بند ہو گئیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق بلوم برگ، سی این این کی ویب سائٹس بند ہو گئیں جبکہ ایمیزون تک رسائی میں بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔
ریڈٹ،نیویارک ٹائمز اور بی بی سی سمیت دیگر بڑی کمپنیوں کی ویب سائٹس کا لنک بھی ڈاؤن ہو گیا ہے۔ انٹرنیٹ میں تعطل ایک کمپنی کی وجہ سے ہوا جو دیگر ویب سائٹس کو سروسز دیتی ہے۔