ممبئی میں موسلا دھار بارش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں اور شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے،ٹرین کی پٹریاں پانی میں ڈوبنے سے مقامی ٹرین سروس بھی معطل ہوگئی جب کہ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوکر رہ گیا۔
پانی کھڑا ہونے سے گاڑیاں پانی میں بند ہوگئیں جس کے باعث لوگوں نے گٹھنوں گٹھنوں پانی میں پیدل سفر کیا۔
کل رات سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،شدید بارش سے ایک سب وے اسٹیشن بھی پانی میں ڈوب گیا،بھارتی محکمہ موسمیات نے اگلے دو دنوں میں ریاست تلنگانہ،آندھراپردیش،اڑیسہ اور مغربی بنگال میں بھی بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔