مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 88 فیصد پر آ گئی۔فائل فوٹو
مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 88 فیصد پر آ گئی۔فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 76 افراد جاں بحق

پاکستان میں مہلک کورونا وائرس مزید 76 افراد کی زندگیاں نگل گیا جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 529 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے جاری کردہ تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار303 نئے کیسز سامنے آئے، جبکہ ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 37 ہزار 434 ہو گئی ہے ، ملک بھر میں 44 ہزار 236 افراد اب بھی زیر علاج ہیں ، 8 لاکھ 71 ہزار 669 افراد مہلک وائرس کو شکست دے چکے ہیں ۔

این سی او سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کورونا سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں تین لاکھ 43 ہزار 252 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ 10 ہزار 436 اموات ہوئیں ، صوبے میں 12 ہزار 93 افراد اب بھی زیر علاج ہیں ۔

سندھ کورونا سے متاثر ہونے والا دورا بڑا صوبہ ہے جہاں تین لکاھ 25 ہزار 738 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے، 23 ہزار 734 افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 5 ہزار 183 مریض مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں ۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے ایک لاکھ 35 ہزار 162 مریض رپورٹ ہوئے،  ایک لاکھ 27 ہزار 139 مریضوں نے مہلک وائرس کو شکست دی جبکہ چار ہزار 185 مریض مہلک وائرس کی نذر ہوئے، صوبے میں تین ہزار 838 مریض زیر علاج ہیں ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 81 ہزار 933 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، 768 افراد جاں بحق ہوئے، دو ہزار 687 ایکٹو کیسز ہیں ۔ بلوچستان میں 26 پزار 52 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا جن میں سے 291 افراد جان بحق ہوئے ، اب بھی ایک ہزار 163 ایکٹو کیسز ہیں ۔