بنگلادیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن ڈھاکا لیگ کے دوران کھلیے گئے میچ میں آپے سے باہر ہوگئے، شکیب الحسن دوران میچ 2 مرتبہ امپائرز سے لڑ پڑے اوراسٹمپس اکھاڑ پھینکیں۔
ڈھاکا لیگ میں دوران میچ شکیب الحسن کی حرکت پر شائقین مایوس ہوگئے، شائقین کی تنقید کے بعد شکیب الحسن نے اپنی حرکت پر معافی مانگ لی۔
شکیب الحسن نے کہا کہ میری حرکت سے میچ خراب ہوا جس پرمیں معذرت خواہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے آئندہ کوئی ایسا عمل نہیں ہوگا۔