سہراب گوٹھ پرایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی ہے،ملک بھر سے قربانی کے جانوروں کی آمد شروع ہوچکی ہے ۔جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد نے قربانی کے جانور خریدنے کے لیے مویشی منڈی کارخ کرلیا.
سپر ہائی وے مویشی منڈی میں اندرون سندھ ،پنجاب،بلوچستان اورخیبرپختون خواہ سے ہلکے اور بھاری جانور بھی مویشی منڈی پہنچ گئےہیں ۔300سے زائد جانور مویشی منڈی پہنچ گئے ہیں ۔مویشی منڈی کے مختلف بلاکس میں تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔
مویشی منڈی انتظامیہ کی جانب سے 24 گھنٹے بجلی سپلائی کیلئے بڑے بڑے پول نصب کئے جارہے ہیں ۔سپر ہائی وے مویشی منڈی کے وی آئی پی بلاکس میں بھی ٹینٹ،شامیانے لگا دیئے گئے ۔سپرہائی وے مویشی منڈی میں ننھے بیوپاری نے دھوم مچادی ہے ۔
اس حوالے سے مویشی منڈی کے ترجمان یاوررضاچاولہ کا کہنا تھا کہ مویشی منڈی میں اس بار 6لاکھ سے زائد جانوروں کی گنجائش رکھی گئی یے۔