پاکستانی اس سال بھی فریضہ حج ادا نہیں کرسکیں گے، صرف سعودی شہری اور سعودیہ میں مقیم غیرملکیوں کو جج کی اجازت ہوگی۔
سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے حج 2021 کی پالیسی کا اعلان کردیا گیا۔ کورونا وائرس کے باعث عازمین کے لیے ایس او پیز پرعملد رآمد لازمی قراردیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے حج 2021کے حوا لے سے اہم فیصلے کیے گئے ہیں جن کے تحت رواں برس سعودی عرب میں مقیم غیرملکی افراداورسعودی شہری فریضہ حج اداکرسکیں گے۔18 سال سے کم اور60 سال سے زائدعمرکے افرادکواجازت نہیں دی جائے گی۔
حج پالیسی کے مطابق کورونا پابندیوں کی وجہ سے صرف 60 ہزارافراد کوحج ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تمام عازمین حج کو عالمی وباسے حفاظت کے لیے ویکسین لازمی کرانا ہوگی۔
دوسری جانب سے وزیرا عظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے سعودی وزارت حج و عمرہ کے فیصلوں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وباکے پیش نظر سعودی حکومت کے فیصلے کی تائید کرتے ہیں۔