سری نگر۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج نے فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران ضلع سوپور میں فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔
قابض فوج نے نامعلوم افراد کے حملے میں ہلاک پولیس اہلکاروں کی موت کا بدلہ لینے کے لیے انتقاماً مختلف علاقوں میں فائرنگ کرکے ان افراد کو شہید کیا۔بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف وادی میں شدید احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
کٹھ پتلی انتظامیہ نے مظاہروں سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی فورسزکی بھاری نفری طلب کرلی ہے جب کہ موبائل اورانٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔