آصف علی اور افتخار احمد نے ٹیم کو سنبھالا اور چھکے چوکوں کی برسات کردی۔فائل فوٹو
آصف علی اور افتخار احمد نے ٹیم کو سنبھالا اور چھکے چوکوں کی برسات کردی۔فائل فوٹو

اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کا غرور خاک میں ملا دیا

پاکستان سپر لیگ 6 (پی ایس ایل 6) کے 20 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈنے لاہور قلندرز کو 28رنز سے شکست دے دی ۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 152رنز بنائے جس کے جواب میں لاہور قلندرز کی ٹیم محض 124رنز پر لڑکھڑا گئی ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پہلے پانچ کھلاڑیوں نے انتہائی ناقص کارکردگی دکھائی اور کوئی بھی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔ٹاپ آرڈر مکمل طور پر ناکام ہونے کے بعد آصف علی اور افتخار احمد نے ٹیم کو سنبھالا اور چھکے چوکوں کی برسات کردی۔

آصف علی نے 43 گیندوں پر چھ چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 75 رنز بنائے اور شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ہٹ وکٹ آو¿ٹ ہوگئے۔ افتخار احمد  49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔لاہور قلندرز کی جانب سے جیمز فالکنر نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رو¿ف نے دو دو شکار کیے۔

جواب میں لاہور قلندرز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنرز عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا فخرزمان 44اور سہیل اختر34رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔لاہور قلندرز کا مڈل آرڈر بری طرح ناکام رہا اور ذیشان اشرف ایک ،محمد حفیظ آٹھ ،بین ڈنک ایک ،ٹم ڈیوں تین ،راشد خان چار ،جیمز فالکنر ایک ،شاہین آفریدی صفراور حارث رئوف 17رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد موسیٰ نے تین ،علی خان نے ایک،فواد احمد اور شاداب خان نے دو ،دو وکٹیں حاصل کیں ۔