سعودی وزارت حج نے خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ خواتین اب محرم کے بغیر بھی حج کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ رواں سال حجاج کرام کے لیے تین پیکجز کو منظورکیا گیا ہے جن میں سے ایک خواتین کے لیے ہے۔
وزارت حج کے مطابق حج کی خواہش رکھنے والی خواتین اب انفرادی طورپر بھی اپنی رجسٹریشن کراسکتی ہیں جس کے لیے انہیں کسی مرد ساتھی محرم کی ضرورت نہیں ہوگی اوروہ دیگر خواتین کے ساتھ رجسٹریشن کی درخواست دے سکیں گی۔عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ حج کے لیے رجسٹریشن پورٹل 13 جون سے آن کردیا گیا ہے۔