ہارنے والی ٹیم کو 8 لاکھ ڈالر ملیں گے ۔فائل فوٹو
ہارنے والی ٹیم کو 8 لاکھ ڈالر ملیں گے ۔فائل فوٹو

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ۔ فائنل میچ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پہلے ایڈیشن کا فائنل میچ 18 جون سے بھارت اورنیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل میچ ساوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا،آئی سی سی کی جانب سے انعامی رقم کا اعلان بھی کردیا گیاہے جو16 لاکھ ڈالر ہوگی ۔فاتح ٹیم کو16 لاکھ ڈالرز کے ساتھ ٹیسٹ چیمپئن شپ گرز بھی دیا جائے گا تاہم ہارنے والی ٹیم بھی خالی ہاتھ نہیں لوٹے گی بلکہ 9 سائیڈز میں دوسرے نمبر پر رہنے کی وجہ سے انہیں 8 لاکھ ڈالر ملیں گے ۔

ٹیسٹ چیمپئن شپ سٹیڈنگ میں تیسرے نمبر پر موجود ٹیم کو4 لاکھ 50 ہزارڈالر ملیں گے، چوتھے نمبر کی ٹیم 3 لاکھ 50 ہزارڈالر پائے گی، پانچویں نمبرپررہنے والی ٹیم کو 2 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پرپاکستان ٹیم کا پانچواں نمبر ہے، چھٹے نمبرکی ٹیم بھی ایک لاکھ ڈالر حاصل کرے گی۔