حملہ آور نے اہلکاروں کے درمیان قطار میں کھڑے ہوکر خود کو بارودی مواد سے اُڑا لیا۔فائل فوٹو
حملہ آور نے اہلکاروں کے درمیان قطار میں کھڑے ہوکر خود کو بارودی مواد سے اُڑا لیا۔فائل فوٹو

صومالیہ میں فوجی کیمپ پرخود کش حملہ۔ 15 ہلاک

صومالیہ میں ملٹری ٹریننگ کیمپ پرخود کش بمبارنے خود کو بارودی مواد سے اُڑادیا جس کے نتیجے میں 15 افراد اہلکاراور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں فوج میں نے بھرتی ہونے والے اہلکاروں کے لیے ایک ٹریننگ کیمپ لگایا گیا تھا۔ کیمپ کے باہر اہلکاروں کی لمبی قطار لگی ہوئی تھی کہ اچانک زوردار دھماکہ ہوگیا۔

صومالوی آرمی آفیسر محمد عدن نے میڈیا کو بتایا کہ یہ خودکش حملہ تھا، حملہ آور نے اہلکاروں کے درمیان قطار میں کھڑے ہوکر خود کو بارودی مواد سے اُڑا لیا۔ خودکش حملے میں نئے بھرتی ہونے والے 15 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسزنے علاقے کا محاصرہ کرلیا صرف ایمبولینس کو جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ درجن سے زائد زخمیوں کو موغادیشو کے مدینہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔