افغانستان :جلال آباد میں مختلف مقامات پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 4 پولیو ورکرز کو قتل اور 3 کو زخمی کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگ زدہ افغانستان کے صوبے ننگرہار میں پولیو مہم کا آغاز گزشتہ روز ہوا تھا تاہم آج دوسرے روز جلال آباد میں تین مقامات پر مسلح افراد نے پولیو ورکرزکی ٹیموں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
ننگرہار میں پولیو مہم کے انچارج ڈاکٹر جان محمد نے میڈیا کو بتایا کہ جلال آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مجموعی طورپر4 پولیو ورکرز ہلاک اور3 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے مرد اہلکار تھے۔
رواں برس مارچ میں جلال آباد میں ہی مسلح افراد نے 3 خاتون پولیو ورکرزکو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا جس کے بعد پولیو مہم معطل کردی گئی تھی اوراب دوبارہ شروع کی گئی تھی۔