ابراہیم حیدری پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بدنامہ زمانہ منشیات فروش 2 خواتین کوگرفتار کرلیا۔ابراہیم حیدری پولیس نے دونوں خواتین کو بھاری مقدارمیں منشیات کے ساتھ گرفتار کیا۔
اس حوالے سے ترجمان ضلع ملیر پولیس کا کہنا تھا کہ بدنامہ زمانہ منشیات فروش خواتین سے پانچ کلو سے ذائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور افیون برآمد کی گئی ہے۔گرفتار خواتین پیشہ ور منشیات فروش ہیں اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکی ہیں۔
گرفتار خواتین نے ملیر سٹی، سکھن اور ابراہیم حیدری میں منشیات کی سپلائی پہنچانے کا انکشاف کیا۔گرفتار خواتین سے منشیات کے خریداروں کے متعلق پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
گرفتارمنشیات فروش خواتین کے خلاف مزید مقدمات درج کر لئے گئے۔گرفتار ہونے والی بدنامہ ذمانہ منشیات فروش خواتین میں جمیلہ اور سیما شامل ہیں۔