کوئٹہ میں نواب ثنااللہ زہری کے سیاسی و قبائلی ہم خیال رفقا کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔فائل فوٹو
کوئٹہ میں نواب ثنااللہ زہری کے سیاسی و قبائلی ہم خیال رفقا کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔فائل فوٹو

ثنا اللہ زہری اورعبدالقادر بلوچ پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے

سابق وزیراعلی بلوچستان ثنا اللہ زہری اور سابق وفاقی وزیرعبدالقادر بلوچ نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق  منگل کو کوئٹہ میں نواب ثنااللہ زہری کے سیاسی و قبائلی ہم خیال رفقا کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سابق وفاقی وزیرعبدالقادر بلوچ اور دیگر سیاسی قبائلی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سابق وزیر اعلیٰ ثنا زہری اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔اجلاس میں نواب ثنا اللہ زہری، جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ اوران کے ساتھیوں نے  پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ فیصلہ کیاتاہم  باقاعدہ شمولیت کا اعلان آئندہ چند روز میں مرکزی قیادت کے ساتھ کنونشن میں کیا جائے گا۔