پیپلزپارٹی کے رہنما منظوروسان نے دعویٰ کیا ہے کہ عید سے پہلے قربانی دیکھ رہا ہوں اورقربانی چھوٹی ہو یا بڑی لیکن قربانی ہوگی۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ بجٹ غریب کیلیے نہیں امیرکیلیے ہے، جس طرح مقدس ایوان میں ہوا ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، سیاست دانوں کوخراب دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ کسی کی سازش ہو سکتی ہے، وفاقی بجٹ عوامی بجٹ نہیں بلکہ اس بجٹ کو تاجراوربلڈرزمافیا دوست بجٹ کہہ سکتے ہیں۔
منظوروسان نے مزید کہا کہ عید سے پہلے قربانی دیکھ رہا ہوں اورقربانی چھوٹی ہو یا بڑی لیکن قربانی ہوگی۔