وزیر دفاع پرویز خٹک کی زیر سربراہی پاکستان پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا،اجلا میں شیریں مزاری اورعلی اعوان کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ پی ٹی ائی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کی مذمت کی گئی،ارکان نے کہا کہ جو کچھ ایوان میں ہوا وہ افسوسناک تھا ، شیریں مزاری نے کہا کہ ہمیں اتنا ہنگامہ نہیں کرنا چاہیے تھا ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں شیریں مزاری اورعلی اعوان کے درمیان بھی تلخ کلامی ہوئی ،علی اعوان نے کہا کہ وہ ہماری خواتین کو گالی دیں، زخمی کریں اورہم خاموش رہیں ۔ شاہد خٹک نے کہا کہ اپوزیشن کی تنقید ضرور سنیں گے مگر توہین برداشت نہیں کریں گے ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بجٹ پاس کرانا حکومت کی ذمے داری ہے ،افہام و تفہیم کیساتھ چلنا چاہیے، بجٹ اجلاس کے دوران جارحانہ حکمت عملی کی بجائے ہفاہمتی پالیسی اپنائی جائے۔ تحریک انصاف نے تحریک عدم اعتماد والے اجلاس میں غیر حاضر رہنے کا فیصلہ کرلیا۔