اسپیکرقومی اسمبلی نے ہنگامہ آرائی کرنے والے7 اراکین پر اسمبلی میں داخلے پر پابندی ختم کردی ۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصرکی جانب سے گزشتہ روز سات اراکین پر ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی جسے ختم کر دیا گیاہے ، بتایا گیاہے کہ اسپیکرکی جانب سے یہ اقدام معاملات کو سلجھانے اور ماحول کو خوشگوار رکھنے کیلیے کیا گیاہے ۔
اسپیکر اسد قیصر نے حکومتی اراکین علی نوازاعوان، عبدالمجید خان ، فہیم خان اوراپوزیشن کے اراکین شیخ روحیل اصغر، علی گوہر، چوہدری حامد حمید اورآغا رفیع اللہ پرگزشتہ روز قومی اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی جسے 24 گھنٹے گزرنے کے بعد اٹھا لیا گیاہے ۔
اپوزیشن کی جانب سے گزشتہ روز اسپیکرکو پابندی ہٹانے کیلیے خط بھی لکھا گیا تھا ۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے متعلقہ اراکین اور سیکیورٹی کو آگاہ کر دیا گیاہے ۔