کراچی کے علاقے ڈیفنس کی حدود میں واقع مخدوش بلڈنگ کی شکایت پر ڈی ایچ اے حکام نے ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ ٹیڑھی ہوجانے والی بلڈنگ کو سیل کردیا۔
ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں واقع مذکورہ بلڈنگ گزشتہ سال ہونے والی مون سون کی طوفانی بارشوں کے سبب ایک جانب جھک گئی تھی۔
ڈی ایچ اے کے ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈی ایچ اے فیز سیون میں واقع بلڈنگ کو مکمل طور پر خالی کروا دیا گیا ہے۔
ڈی ایچ اے کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سی بی سی حکام متاثرہ بلڈنگ کو مکمل یاجزوی گرانے کا فیصلہ کریں گے۔