معروف فٹبالر کرسٹیانوں رونالڈو کی جانب پریس کانفرنس کے دوران سامنے رکھی اسپانسرڈ کوکاکولا کی بوتل ہٹائے جانے کے بعد یہ سلسلہ چل نکلا ہے ،اب ایک مسلمان فٹبالر نے سامنے رکھی شراب کی بوتل کو ہٹا دیا ۔ادھریونین آف دی یورپین فٹبال ایسوسی ایشن (یوئیفا) نے یورو کپ 2020 کے دوران کھلاڑیوں کی جانب سے کی جانب والی پریس کانفرنسز میں اسپانسرڈ مشروبات کی بوتلوں کو ہٹانے کے واقعات پر وارننگ جاری کی ہے۔
فرانس سے تعلق رکھنے والے مسلمان فٹبالر پوگبا نے شراب کی بوتل ہٹائی جبکہ اٹلی کے فٹبالر مینوئل لوکا ٹیلی نے بھی کوکا کولا کی بوتلوں کو پانی کی بوتل سے تبدیل کردیا ۔متواتر ان واقعات کے بعد یوئیفا ایکشن میں آیا اوراس نے ٹیموں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسپانسرز اور پارٹنرشپس یورپ بھر میں فٹبال کے فروغ اور ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اہم جزو ہوتے ہیں۔
European soccer's governing body UEFA responded to soccer stars Cristiano Ronaldo and Paul Pogba removal of drinks bottles from shot during #Euro2020 news conference by telling teams they have contractual obligations toward tournament sponsors. Read more https://t.co/vjh83zKARf pic.twitter.com/pfXcubIhTY
— Reuters Asia (@ReutersAsia) June 17, 2021
یوئیفا کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کنٹریکٹ کے تحت ٹورنامنٹ کے قواعد و ضوابط پر عمل کرنے کے پابند ہیں اوراگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو انضباطی کارروائی کی جاسکتی ہے البتہ یوئیفا کی جانب سے کھلاڑیوں پر براہ راست جرمانے نہیں ہوں گے بلکہ ٹیموں کو جرمانہ کیا جائے گا۔