جرائم پیشہ افراد سے مل کر بچیاں فروخت کرنا چاہتا تھا،فائل فوٹو
جرائم پیشہ افراد سے مل کر بچیاں فروخت کرنا چاہتا تھا،فائل فوٹو

15 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان گرفتار

کراچی میں گورا قبرستان کے قریب 15 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتارکرلیا جبکہ ملزمان کا تیسرا ساتھی مفرور ہے۔

پولیس کے مطابق لائنز ایریا کی رہائشی 15 سالہ لڑکی کو دو ہفتے قبل علاقے کا رہائشی مبشر اپنے ساتھ کے یہ کہہ کر موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے گیا کہ گورا قبرستان کے قریب کچھ افراد اس کے والد کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں تاہم کچھ دور جا کرلڑکی کو نشہ آور چیز پلا کرایک اورمقام پر لے گیا جہاں دو افراد پہلے سے موجود تھے۔پولیس کے مطابق تینوں ملزمان نے 15 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی، پھر چند دنوں بعد ملزمان نے لڑکی کو بلیک میل کرنا شروع کردیا جس کے بعد متاثرہ لڑکی نے تھانہ بریگیڈ میں واقعے کا مقدمہ درج کروایا۔

پولیس نے مقدمے اور میڈیکل کی تصدیق کے بعد دو ملزمان کو گرفتارکرلیا جن کی شناخت 30 سالہ مبشر اور 26سالہ شہباز عرف شیبی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزمان کا تیسرا ساتھی مفرور ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔