پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے 28 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرزکو 80 رنز سے شکست دے کرپلے آف میں جگہ بنا لی۔
ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو شکست کے بعد پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی مسلسل چوتھی شکست ہوئی۔
لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے لاہور قلندرز کو 170 رنز کا ہدف دیا تاہم لاہور قلندرز کی ٹیم 89 رنز پر ہی ڈھیرہوگئی۔
لاہور قلندرز کا کوئی کھلاڑی جم کرنہ کھیل سکا، فخرزمان، بین ڈنک، محمد حفیظ اور سہیل اختر ناکام رہے، لاہورکی جانب سے جیمز فالکنر بائیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔
ملتان سلطانزکے شاہنواز دھانی کا خطرناک اسپیل، چار کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، عمران خان نے تین، بلیسنگ موذربانی نے دو اورعمران طاہرنے ایک وکٹ حاصل کی۔
ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان محمد رضوان اور شان مسعود نے کیا۔ سلطانز کی اننگز کا آغاز اچھا ثابت نہ ہو سکا اور ٹیم کو پہلا نقصان اننگز کے پہلے ہی اوور میں ہو گیا۔
شان مسعود پہلی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے شاہین شاہ کی گیند پرآئوٹ ہو گئے۔محمد رضوان بھی بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے اور15 رنز بنا کر حارث رئوف کو وکٹ دے بیٹھے۔
دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد صہیب مقصود اور رائلی روسوو نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ شعیب 60 جب کہ روسوو 29 رنز بنا کرآئوٹ ہوئے۔
اننگز کے آخر میں سہیل تنویر نے کیمیو اننگز کھیلتے ہوئے 9 گیندوں پر 2 چوکوں اوردو چھکوں کی مدد سے 26 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ تین، جیمز فلکنر دو جب کہ حارث، راشد اور احمد دانیال ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے۔