سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر بند کیے گئے پرائمری اسکول 21جون سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت انسداد کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہواجس میں عالمی وبا کی موجودہ صورتحال پرغور کیا گیا اور وبا پر قابو پانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کے تمام پرائمری اسکولوں کو21 جون سے کھول دیے جائیں گے جبکہ کراچی سمیت سندھ بھر میں درگاہیں 28جون کو کھولی جائیں گی۔اجلاس میں پارکس اورانڈور جمزکو بھی 28جون کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔