بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک قبائلی شخص نے ایک ہی منڈپ پر بیک وقت دو لڑکیوں سے شادی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ارجن نامی نوجوان نے حال ہی میں بی ایڈ کیا ہے اور وہ اب مقابلے کے امتحان کی تیاری کر رہا ہے۔ ارجن کو اپنی رشتہ دار دو لڑکیوں اوشا رانی اور سریکھا سے محبت ہوگئی۔ وہ گزشتہ سال سے دونوں لڑکیوں کے ساتھ تعلق میں تھا۔
کچھ روز پہلے ارجن کے گھر والوں نے اس کی شادی کی بات کی تو اس نے دونوں لڑکیوں سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔ گھر والوں سے گرین سگنل ملنے کے بعد اس نے دونوں لڑکیوں کے والدین کو بھی منالیا اور 14 جون کو ایک ہی منڈپ پر دونوں سے شادی کرلی۔
گاؤں کے ایک بزرگ شہری کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقوں میں دو شادیاں عام بات ہے لیکن ان کے گاؤں میں ایسا پہلی بار ہوا ہے۔