میکسیکو سرحد کے قریب مختلف مسلح حملوں میں کم ازکم 15افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ، تامولیپاس سٹیٹ ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ حملے دوپہرکے فوری بعد شہر سے ملحقہ علاقوں میں ہوئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تامولیپاس سٹیٹ ایجنسی کی جانب سے کہا گیا کہ ایک شخص پولیس پر حملے کی کوشش میں بارڈر کے قریب پل پر مارا گیا ، لیکن یہ واضح نہیں کہ دیگر افراد حملوں میں اتفاقاً مرے یا انہیں باقاعدہ ٹارگٹ کیا گیا۔
مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق میکسیکو کے سرحدی شہر رینوسہ میں ہفتے کے روز متعدد گاڑیوں پر مسلح افراد نے کئی محلوں میں حملے کیے ،ان جھڑپوں میں کم ازکم 15افراد ہلاک ہوئے جبکہ حملوں سے مقامی سطح پر خوف و ہراس پھیل گیا۔