آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں تیسرے روزکے کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف دو وکٹوں کے نقصان پر101رنز بنا لیے ،اس وقت کین ویلیمسن اور روس ٹیلر پچ پر موجود ہیں۔ بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 217بنا سکی ۔
تفصیلات کے مطابق سا و تھمپٹن میں کھیلے جارہے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بلے بازی کی دعوت دی۔ بھارت کی طرف سے اوپنرآنے والے روہت شرما 88گیندوں پر 34رنز بنا کر جیمیسن کی گیند پرآوٹ ہوئے۔ان کے ساتھ آنے والے شبمن گل 64گیندوں پر 28رنز بنا کر ویگنر کی گیند پر آوٹ ہوئے۔چتیشور پجارا آٹھ سکور بنا کر بولٹ کی گیند پر آوٹ ہوئے۔
تیسرے روز ویرات کوہلی 44رنز بنا کر جیمیسن کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔اجنکے ریحانے 49سکور بنا کر ویگنر کی گیند پر آوٹ ہوئے۔رشب پنت بھی اچھی کار کر دگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور صرف چار رنز بنا کر جیمیسن کی گیند پر آوٹ ہوئے۔رویندرا جدیجہ 15رنز بنا کر بولٹ کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ایشون 22رنز بنا کر ٹم سودی کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔ایشانت شرما چاراور جسپریت بمہرا صفر رنز پر آوٹ ہوئے ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمیسن نے پانچ ،ٹرینٹ بولٹ اور ویگنر نے دو ،دو جبکہ ٹم سودی نے ایک وکٹ حاصل کی ۔
نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو ٹام لیتھم 30رنز بنا کر ایشون کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ڈیون کونوے 54رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
واضع رہے فائنل میچ کا پہلا روز بارش کی نذر ہو گیا تھا ، مسلسل بارش کے باعث گزشتہ روز ٹیمیں میدان میں ہی نہیں اتر پائی تھیں۔آئی سی سی کے اعلان کے مطابق پہلے روز بارش کی وجہ سے فالو آن اصول تبدیل نہیں ہوگا جو عام طو پر ٹیسٹ میچز میں ہوتا ہے۔ عام طور پر فالو آن آئی سی سی کے قواعد 14.1.1 کے تحت دیا جاتا ہے ، اس میں پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم 200 رنز کی سبقت ملنے کے بعد مخالف ٹیم کو پھر سے بلے بازی کیلیے بلا سکتی ہے۔