پشاور زلمی اور کراچی کنگزکے پاس غلطی کی گنجائش نہیں۔فائل فوٹو
پشاور زلمی اور کراچی کنگزکے پاس غلطی کی گنجائش نہیں۔فائل فوٹو

پشاور زلمی یا کراچی کنگز،گھرکون جائے گا، فیصلہ آج رات ہو جائے گا

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) سیزن سکس کا ایونٹ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو گیا ، ایونٹ میں آج دو میچ ہوں گے ، پہلا میچ کوالیفائر ہوگا جو اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ ایلیمنیٹر پشاور زلمی اورکراچی کنگزکے مابین کھیلا جائے گا ،ا س میچ میں ہارنے والی ٹیم کو گھر واپس جانا ہوگا۔

پشاور زلمی اور کراچی کنگزکے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ، پشاور زلمی پوائنٹس ٹیبل پر 10میچز میں سے 5میں فتح یاب ہو کراور5 میں ناکام ہو کر 10پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے ، کراچی کنگز بھی دس میچز کھیل کر پانچ جیتی جبکہ پانچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، کراچی کنگز کے بھی 10پوائنٹس ہیں مگر نیٹ رن ریٹ کے باعث یہ چوتھی پوزیشن پر ہے ۔ آج رات 11 بجے دونوں ٹیموں کے مابین شروع ہونےو الے معرکے  کے بعد شکست کھانے والی ٹیم واپسی کی ٹکٹ کٹائے گی جبکہ جیتنے والی ٹیم کوالیفائر راؤنڈ میں چلی جائے گی ۔

ادھر پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے مابین جوڑ پڑے گا، جیتنے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی ۔  اسلام آباد یونائیٹڈ دس میچز کھیل کر صرف دو میں ناکام رہی اور آٹھ میچز کھیل کر 16پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے ، جبکہ ملتان سلطانز دس میچز کھیل کر پانچ میں فاتح رہی جبکہ پانچ میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ، مگر نیٹ رن ریٹ کی بنا پر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر ہے ۔

ان دونوں ٹیموں میں سے جیتنے والی ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم ، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے میچ میں سے جیتنے والی ٹیم سے کوالیفائر راؤنڈ میں مقابلہ کرے گی اور وہاں سے جیتنے والی ٹیم فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم ہو گی ۔