پاکستان بھر میں گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران کورونا وائرس کے باعث مزید 27ہلاکتیں جبکہ ایک ہزار663نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 34 اور مثبت کیسز کی تعداد9لاکھ 49 ہزار838 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ملک میں مثبت کیسز کی شرح 1.69 فیصد رہی۔ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار452 ہے اور8 لاکھ 94 ہزار 352 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق عالمی وبا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 659 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں پانچ ہزار344، خیبرپختونخوا چارہزار 274، اسلام آباد 775، گلگت بلتستان 108، بلوچستان میں 301 اور آزاد کشمیر میں 573 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔