نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے لیے واٹر پمپس لگا دیے گئے ہیں،فائل فوٹو
نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے لیے واٹر پمپس لگا دیے گئے ہیں،فائل فوٹو

وزیر اعظم نے ایبسلوٹلی ناٹ یعنی کچھ نہیں کیا۔ مرتضیٰ وہاب

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیر اعظم نے بین الاقوامی میڈیا کو انٹرویو میں لفظ ایبسلوٹلی ناٹ (بالکل نہیں) کا لفظ استعمال کیا، وزیر اعظم وزیر اعظم ایبسلوٹلی ناٹ کا لفظ بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کابینہ مختصر رکھوں گا لیکن ہوا کیا،ایبسلوٹلی ناٹ ، آپ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس بالکل نہیں جائوں گا ، مگرہوا کیا، ایبسلوٹلی ناٹ،آپ نے کہا تھا کہ کرپشن ختم کروں گا مگر ہوا کیا ، ایبسلوٹلی ناٹ،کیا ملازمتیں ملیں ، ایک کروڑ گھر ملے ،ایبسلوٹلی ناٹ،کیا وزیر اعظم نے کوئی وعدہ وفا کیا، ایبسلوٹلی ناٹ۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیر اعظم کے خواتین کے لباس پر دیے گئے بیان پر مائیں بہنیں پوچھ رہی ہیں کہ وزیر اعظم نے کس طرح کی بات کی ہے ، وزیر اعظم دنیا کو کس طرح کا تاثر دے رہے ہیں ۔ آزادی صحافت کیلئے ماضی میں وعدے کئے گئے مگر کچھ نہیں ہوا ، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت کے حامی ہیں ۔ کراچی کو11سو ارب روپے دینے کا وعدہ کیا تھا مگر اس کا بھی کچھ نہیں ہوا۔