ٹیسٹ چیمپین شپ فائنل میچ کے پانچویں دن کا کھیل ختم ہوگیا۔کھیل ختم ہونے تک انڈیا نے دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنائے تھے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے فائنل میچ کے لیے بارش کے پیش نظرایک دن اضافی رکھا گیا تھا جس کے باعث آج ٹیسٹ میچ کا آخری دن ہوگا۔انڈیا کو نیوزی لینڈ پر 32 رنزکی برتری حاصل ہے۔پانچویں دین نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 249 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،نیوزی لینڈ کو بھارت پرپہلی اننگز میں 32 رنز کی برتری ملی تھی۔فائنل میچ کے پانچویں دن کا کھیل شروع ہوا تو نیوزی لینڈ کو ابتدا میں ہی دھچکا لگ گیا اور پہلے سیشن میں اس کی تین وکٹیں گرگئیں۔تاہم وکٹ کے ایک جانب کپتان ولیمسن نے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے راس ٹیلر11، ہینری نکلس سات، بی جے واٹلنگ سات، گرینڈ ہوم 13،کائل جیمسن 21 اور کپتان ولیمسن 49 ،ٹم ساؤتھی 30 اور نیل ویگنر صفر رنز بناکر کر آؤٹ ہوئےجبکہ ٹرینٹ بولٹ سات رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔بھارت کی جانب سے محمد شامی نے چار،ایشانت شرما نے تین۔ ایشون نے دو اور جدیجا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
انڈیا نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اوپننگ بلے باز شمبان گل آٹھ رنز بناکر ٹم ساؤتھی کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ روہت شرما 30 رنز بناکر ٹیم ساؤتھی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔جب کھیل ختم ہوا تو کپتان ویرات کوہلی آٹھ اور پجارا 12 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔
واضح رہے کہ پہلی اننگز میں بھارت کی پوری ٹیم 217 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔