وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی جانب سے عظمیٰ بخاری کو 25کروڑ روپے کے ہتک عزت کے نوٹس پرعظمیٰ بخاری نے بھی بھرپوررد عمل دیدیا۔
مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان نے کہا کہ عثمان بزدار ہمت کریں اورالزامات کو غلط ثابت کریں ،عدالت سے گزارش کروں گی کہ روزانہ کی بنیاد پرکیس کی سماعت کی جائے ، عمران کان ہتک عزت کے نوٹس میں جواب جمع نہیں کراتے ۔
انہوں نے کہا کہ ان کوشرم نہیں آتی یہ آٹا اور چینی چور ہیں،عدالت جب بلائے گی میں ان کے کرتوت بتائوں گی۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کی قانونی ٹیم کی جانب سے عظمی بخاری کو ہتک عزت کا لیگل نوٹس بھجوایا گیا۔نوٹس میں کہا گیا کہ عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس میں شرانگیزاورگمراہ کن الزامات لگائے، 14روز میں بے بنیاد الزامات پر معافی مانگی جائے ورنہ قانونی کاروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔