فائل فوٹو
فائل فوٹو

فیس بک کا”ہا ہا”کا ایموجی حرام قرار، فتویٰ جاری

بنگلہ دیش کے معروف عالمِ دین مولانا احمد اللہ نے لوگوں کا مذاق اڑانے کیلیے فیس بک پر”ہا ہا” کے ایموجی کا استعمال حرام قرار دے دیا۔

مولانا احمد اللہ سوشل میڈیا پرکافی مقبول ہیں اور وہ ٹی وی پر بھی مذہبی مباحث میں حصہ لیتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کچھ روز پہلے سوشل میڈیا پرایک تین منٹ کی ویڈیو جاری کی جس میں لوگوں کی جانب سے ایک دوسرے کا مذاق اڑانے کا ذکرکیا۔

انہوں نے کہا کہ فیس بک کے "ہا ہا” والے ایموجی کو لوگوں کا مذاق اڑانے کیلیے استعمال کیا جاتا ہے جس کے باعث یہ حرام ہے۔ مولانا احمد اللہ نے اپنے فتویٰ میں کہا کہ اگر مواد پوسٹ کرنے والے شخص کا مقصد ہنسی مذاق ہے تو پھرتو” ہا ہا” کے ایموجی کا استعمال درست ہے لیکن اگر کسی مسلمان کا مذاق اڑانے کیلیے اسے استعمال کیا جائے تو یہ حرام ہے۔