پاکستان بھر میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے سبب مزید 44 اموات جبکہ ایک ہزار52نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 2.29 فیصدرہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 45 ہزار 924 کوروناٹیسٹ کیے گئے ہیں،24 گھنٹے میں کوروناکے ایک ہزا ر13 مریض صحت یاب ہوئے ہیں،ملک بھرمیں کوروناسے جاں بحق افرادکی تعداد 22 ہزار152 ہوگئی جبکہ مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 52 ہزار 907 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار700 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں پانچ ہزار392، خیبرپختونخوا چار ہزار294، اسلام آباد 775، گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 304 اورآزاد کشمیر میں 576 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔