کینیڈا میں اسلامو فوبیاکے واقعات میں اضافہ ہونے لگا۔دو سفید فام افراد نے پاکستانی شخص کو چاقو کے وار کرکے زخمی کر دیا۔متاثرہ شخص کی داڑھی بھی کاٹ دی گئی۔
نجی ٹی و ی کے مطابق کینیڈا کے علاقے سسکاٹون میں دو سفید فام افراد نے محمد کاشف نامی پاکستانی نژاد پر چاقو سے حملہ کیا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیااور بازو پرگہرے زخم آئے۔
کینیڈا کے شہر سینٹ البرٹ میں گزشتہ روز بھی دو مسلم خواتین پر حملہ کیا گیا تھاجس کے دوران چاقو بردار شخص نے خواتین کو دھکے دیےاوران پر نسلی جملے کسے پھر حجاب کھینچ کر نیچے گرا دیے، حملے میں ایک خاتون زخمی بھی ہوئی۔
یاد رہے کہ کینیڈا میں رواں ماہ پیش آنیوالے دہشتگرد ی کے واقعے میں پاکستانی نژاد مسلمان خاندان کے چار افراد کو ٹرک تلے روند کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔