کینیڈا کے مغربی صوبے البرٹا کے شہر ایڈمنٹن کے علاقے سینٹ البرٹ میں ایک ماسک پہنےشخص نے حجاب میں پیدل چلتی دو مسلمان بہنوں پر چاقو سےحملہ کرکے ایک کو بے ہوش اور دوسری کو زخمی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایلڈرووڈ پارک میں ماسک پہنے شخص نے ایک لڑکی کے گلے پرچاقو رکھ کے نفرت انگیز کلمات ادا کیے اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرارہوگیا ہے، مقامی پولیس کو ملزم کی تلاش ہے ۔
رائل ماؤنٹڈ کینیڈین پولیس(آر سی ایم پی) کے مطابق وہ نفرت سے متاثرہ اس حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں جو بدھ کے روز دوپہرکو پیش آیا تھا،دونوں بہنیں بیس کی دہائی میں اورسینٹ البرٹ کی رہائشی ہیں ۔ پولیس کے مطابق مشتبہ سفید فام شخص کی عمر تقریباً پچاس سال ہے۔