ملزم جعفر عالم ولد امیر حمزہ اسی مسجد میں 3 سال قبل خادم بھی رہاہے
ملزم جعفر عالم ولد امیر حمزہ اسی مسجد میں 3 سال قبل خادم بھی رہاہے

مسجد کےچندہ بکس سے پیسے چوری کرنےوالاملزم گرفتار

نیو ٹاون پولیس نے بہادرآباد کے علاقے میں واقع مسجد قرطبہ کے چندہ بکس سے پیسے چوری کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا ہے ۔

ملزم جعفر عالم ولد امیر حمزہ اسی مسجد میں 3 سال قبل خادم بھی رہاہے۔ملزم گذشتہ رات 4 بجے کے قریب مسجد کے چندہ بکس سے 26ہزار 2سو 90 روپے نکال کر بھاگ رہا تھا جسے مسجد انتظامیہ نے پکڑ لیا ۔ پکڑے جانے والے چور سے نقد رقم ،لوہے کا راڈ اور ایک تار بھی برآمد ہوا ہے ۔

مسجد انتظامیہ نے ملزم جعفرعالم ولد امیر حمزہ کو نیو ٹاون پولیس کے حوالے کیا  پولیس نے محمد صدیق کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 337/2021 بجرم دفعہ 457/380 ت پ درج کرلیا ہے۔