انگلینڈمیں موجودپاکستان کرکٹ ٹیم کی پہلی کوروناٹیسٹنگ کی رپورٹ منفی آگئی۔قومی اسکواڈکے کوروناٹیسٹ انگلینڈپہنچنے پرلیے گئے تھے۔
نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی تین روزہ روم آئسولیشن کے دوران دوسری کوروناٹیسٹنگ آج ہوگی جبکہ کل سے ڈربی میں ٹریننگ سیشنزکاآغاز ہوگا۔کورونا رپورٹ منفی آنیوالے کھلاڑی ٹریننگ سیشنز میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ اسکواڈ6 جولائی کوکارڈف جائے گا اورقومی ٹیم انگلینڈکیخلاف پہلا ون ڈے8 جولائی کو کھیلے گی۔