ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب مزید 23اموات جبکہ 901نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سینٹر(این سی اوسی) کے مطابق کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار211 اور مثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 54 ہزار 743 ہوگئی ہے۔ایکٹو کیسزکی تعداد 32 ہزار241 ہے اور 9 لاکھ 291 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
این سی اوسی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 721 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں پانچ ہزار 410، خیبرپختونخوا چار ہزار 304، اسلام آباد 776، گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 307 اور آزاد کشمیر میں 582 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔