بیگم خورشہد شاہد اداکار سلمان شاہد کی والدہ ہیں ۔فائل فوٹو
بیگم خورشہد شاہد اداکار سلمان شاہد کی والدہ ہیں ۔فائل فوٹو

ماضی کی معروف اداکارہ بیگم خورشید شاہد انتقال کرگئیں

ماضی کی معروف اداکارہ بیگم خورشید شاہ انتقال کرگئیں ، بیگم خورشید شاہد کا انتقال حرکت قبل بند ہو جانے کے باعث ہوا۔بیگم خورشہد شاہد اداکار سلمان شاہد کی والدہ ہیں ۔

بیگم خورشید 19نومبر 1931کو پیدا ہوئیں ، انہوں نے اپنی فنی زندگی کا سر آل انڈیا ریڈیو سے شروع کیا اور آواز کا جادو جگایا ، وہ روشن آرا بیگم کی شاگرد تھیں ، بعد ازاں انہوں نے ٹیلی وژن پر اداکارہ کے جاہر بھی دکھائے ، فہمیدہ کی کہانی استانی راحت کی زبانی کے نام سے ان کا ڈرامہ آج بھی لوگوں کو یاد ہے ۔ انہوں نے چنگاری اور بھولا ساجن سمیت متعدد فلموں میں کام کیا۔

حکومت پاکستان کی جانب سے اداکارہ کو 1995 میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔