پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کی جانب سے خواتین کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا گیا ۔ تمام کیٹگریز میں شامل خواتین کرکٹرزکے ماہانہ وظیفے میں 10فیصد اضافہ کردیا گیا۔
پی سی بی حکا م کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں 12 خواتین کرکٹرزشامل ہیں، جویریہ خان اور بسمہ معروف اے کیٹگری میں برقرار ہیں جبکہ ندا ڈار کو اے کیٹگر ی میں ترقی دی گئی ہے ۔ویمنز کرکٹر آف دی ائیر 2020کو کیٹگری سی میں شامل کیا گیا ہے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹ کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔