لاہور:رائیونڈ کے علاقہ میں سوتیلی ماں نے کمسن بھائی بہن کو کرنٹ لگا کر موت کے گھاٹ اتاردیا۔
پولیس کے مطابق سوتیلی ماں نے کرنٹ لگا کر 6 سالہ ابوذراور4 سالہ ایمان کو قتل کیا اور بعد میں واقعہ کو حادثہ قرار دینے کی کوشش کی۔قانونی کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی نعشیں مردہ خانے جمع کردی گئیں۔واقعہ کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے رائیونڈ کے علاقہ میں سوتیلی ماں کے ہاتھوں کمسن بچوں کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ کمسن بچوں کا قتل کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔پولیس کی جانب سے ملزمہ کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ملزمہ کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔