پاشاور:زمین کا تنازع حل کرنے کیلیے بلائے گئے جرگے میں مخالفین نے فائرنگ کرکے پانچ افراد کو قتل کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاورکے علاقے پشتخرہ بالا میں پلاٹ کے تنازع پر جرگہ بلایا گیا تھا۔ اس سے پہلے کہ معززین علاقہ مسئلے کا کوئی حل نکالتے دونوں فریقوں نے بندوقیں نکال کر ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک فریق کے تین اور دوسرے فریق کے دو افراد جاں بحق ہوئے۔ فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا ہے جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔