جنوبی افریقا میں خواتین کےلیے ایک سے زائد شادیوں کی اجازت دینے کی تجویز سامنے آگئی۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کے محکمہ داخلہ امور کے ذریعہ شائع ہونے والے ایک گرین پیپر میں پولیینڈری کو قانونی حیثیت دینےکے لیے پیشرفت سامنے آئی ہے۔
افریقی ملک میں حکومت کے اس اقدام کو مذہبی حلقے اورکئی تنظیموں کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس سے قبل جنوبی افریقا میں پولی گیمی یعنی مردوں کو ایک سے زیادہ عورتوں سے شادی کرنےکی اجازت ہے۔
جنوبی افریقا کی اپوزیشن کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ حکومتی قانون کےعمل درآمد سے ملک کا معاشرہ تباہ ہوجائے گا۔
دوسری جانب جنوبی افریقا کے ٹی وی و فلم اسٹارز نے بھی اس متنازع قانون پر سختی سے تنقید کی ہے۔
ریائلٹی اسٹار موسیٰ مسیلیکیو نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افریقی تہذیب کو برباد کرکے رکھ دے گیا۔ایسے لوگوں کے بچوں کا کیا ہوگا؟ وہ اپنی پہچان سے متعلق کیسے آگاہ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ عورتیں مردوں کا مقام نہیں لے سکتیں، کیا اب مرد عورتوں کی کنیت استعمال کریں گے؟۔