وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ کل سے ٹک ٹاک کوبند کرنے اورنیشنل بینک کے صدرکو ہٹانے کے فیصلے پڑھ کر سر چکرا گیا ہے کہ ہماری عدالتیں کیا کر رہی ہیں ؟۔
فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرلکھا کہ پہلے ہی یہ ملک ایسے جوڈیشل ایکٹوازم کے ہاتھوں اربوں ڈالرکے نقصانات برداشت کر رہاہے۔عدالتی اصلاحات نہ کی گئیں تو ملک اقتصادی بحران سے کبھی باہر نہیں نکل سکے گا ۔
واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر8 جولائی تک پابندی عائد کی ہے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز نیشنل بینک کے صدرکو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔