سندھ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے حکم پرکراچی میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن میں گھروں سے محروم ہونے والے افراد کو متبادل زمین دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق تجاوزات کے خلاف آپریشن میں جن کی دکانیں مسمار ہوئیں ان کو بھی متبادل زمین دی جائے گی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی خصوصی ہدایت پر سندھ حکومت ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں انکوائری کمیشن قائم کرے گی۔
کمیشن تجاوزات سے متاثرہ افراد کا جائزہ لے کرمتبادل زمین کا فیصلہ کرے گا اورغیرقانونی تعمیرات کی اجازت دینے والے افسران کی نشاندہی کرے گا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی میں گجر نالے اور دیگر مقامات پر بنائی گئی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے جس کی وجہ سے ہزاروں شہری متاثر ہورہے ہیں۔