سفارت خانے کے افتتاح  کے لیے اسرائیل کے وزیر خانہ یائرلاپڈ ابوظہبی ائیر پورٹ پہنچے۔فائل فوٹو
سفارت خانے کے افتتاح  کے لیے اسرائیل کے وزیر خانہ یائرلاپڈ ابوظہبی ائیر پورٹ پہنچے۔فائل فوٹو

اسرائیل نے ابوظہبی میں اپنا سفارت خانہ کھول لیا

اسرائیل نے متحدہ عرب امارات (یواے ای) کی ریاست ابوظہبی میں اپنا سفارت خانہ کھول لیا ۔کسی بھی خلیجی ملک میں اسرائیل کا یہ پہلا سفارتخانہ ہے۔

سفارت خانے کے افتتاح  کے لیے اسرائیل کے وزیر خانہ یائرلاپڈ ابوظہبی ائیر پورٹ پہنچے تو متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے گرم جوشی سے ان کا استقبال کیا گیا۔بعد ازاں یائرلاپڈ نے ابوظہبی میں اسرائیلی سفارتخانے کا افتتاح کیا جب کہ وہ دبئی میں اسرائیل کے قونصلیٹ جنرل کا افتتاح بھی کریں گے اوراپنے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید سےبھی ملاقات کریں گے۔

واضح  رہے کہ متحدہ عرب امارات اوراسرائیل کے درمیان گزشتہ سال ستمبر میں تعلقات بحال ہوئے تھے اور رواں سال جنوری میں اسرائیل نے یواے ای میں باضابطہ طورپراپنا سفارتخانہ کھولنے کی منظوری دی تھی جب کہ یو اے ای نے بھی تل ابیب میں اپنا سفارتخانہ کھولنے کی منظوری دی تھی۔