معروف بھارتی اداکار دلیپ کمار کو طبیعت ناساز ہونے پرایک بار پھر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ کمار کو سانس میں تکلیف کی شکایت پر منگل کی صبح ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
خیال رہے کہ رواں ماہ یہ دوسرا موقع ہے جب 96 سالہ معروف و مقبول بالی ووڑ اداکاراسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے دلیپ کمار کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم صحت بہتر ہونے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔