وزیرا طلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ بھی دوسری بیٹیوں کی طرح ہماری بیٹی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں ماں، بیوی، بہن اور بیٹی کا بہت احترام ہے یہ ہمارے سرکا تاج ہوتی ہیں، ہم دشمنوں کے خلاف یا اپنی شہرت کے لیے انہیں استعمال نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھی اس کے پیچھے ہیں ان کو شرم آنی چاہیے کہ ایک عورت کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
ہمارے معاشرے میں ماں بیوی بہن بیٹی کا بہت احترام ہے یہ ہمارے سرکا تاج ہوتی ہیں ہم دشمنوں کےخلاف یااپنی شہرت کے لیے انھیں استعمال نہیں کرتے۔حریم شاہ بھی دوسری بیٹیوں کی طرح ہماری بیٹی ہے جو لوگ بھی اس کے پیچھے ہیں اُن کو شرم آنی چاہیے ایک عورت کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہوۓ
— Syed Nasir Hussain Shah (@SyedNasirHShah) June 30, 2021