لاہور کے علاقے کاہنہ میں پولیس کانسٹبل کے قتل کے واقعے کا ڈراپ سین ہو گیا، سگے بیٹے ہی باپ کے قتل میں ملوث نکلے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق کاہنہ میں کانسٹیبل عبدالقیوم کو 24جون کو ملزمان نے ڈنڈوں کے وار کر کے قتل کیا تھا ، ملزمان کے بیٹے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے پولیس پر دباؤ ڈالتے رہے جس پر پولیس نے شک گزرنے پر دونوں بیٹوں کو گرفتار کیا تو دوران تفتیش ملزمان نے اپنے باپ کو قتل کرنے کا اقرار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے اعتراف جرم کیا کہ والد کا ان کی والدہ کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں تھا جس کی بنا پر ماں کی محبت میں باپ کو قتل کر دیا ۔ واضح رہے کہ مقتول کانسٹبل نے دو شادیاں کر رہی تھیں اور قاتل بیٹے پہلی بیوی سے ہیں ۔